سورة النازعات - آیت 1
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
قسم ہے ڈوب ڈوب کر (جان) کھینچ کر لانے والوں کی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(1) اللہ تعالیٰ نے اس سورت کی پانچ ابتدائی آیتوں میں (قول راجح کے مطابق) فرشتوں کی قسم کھائی ہے اور ان کے پانچ قسم کے کاموں اور اوصاف کی وجہ سے انہیں پانچ قسم کے فرشتے قرار دیا ہے اور جس بات کو انسانوں کے ذہن میں بٹھانے کیلئے قسم کھائی ہے وہ محذوف ہے اس لئے ان آیتوں کا مفہوم یہ ہے : ان فرشتوں کی قسم جن کے اوصاف اوپر بیان کئے گئے، تم لوگ دوبارہ ضرور زندہ کر کے اٹھائے جاؤ گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ان فرشتوں کی قسم ! جو کافر انسانوں کی روحوں کو پوری قوت و شدت کے ساتھ نکالتے ہیں ۔