سورة النبأ - آیت 24
لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہاں وہ نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ کچھ پینے کو ملے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(24) اور جہاں انہیں کوئی ایسی ٹھنڈی چیز نہیں ملے گی جو آگ کی گرمی کو کم کرسکے اور نہ کوئی ایسی پینے کی چیز ملے گی جو ان کی پیاس بجھا سکے۔