سورة النبأ - آیت 18
يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جس دن نرسنگا پھونکا جائے گا تو تم گروہ گروہ چلے آؤ گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(18)یہ وہ دن ہوگا جب اسرافیل دوسرا صور پھونکیں گے، تو تمام روحیں اپنے جسموں میں لوٹ جائیں گی اور لوگ میدان محشر کی طرف مختلف جماعتوں اور گروہوں کی شکل میں دوڑ پڑیں گے۔