سورة النبأ - آیت 17

إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک فیصلہ کا دن مقرر ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(17) اللہ تعالیٰ نے بعث بعد الموت کے امکان پر اپنے مظاہر قدرت کے دلائل پیش کرنے کے بعد، ذیل کی آیتوں میں کائنات میں ہونے والے ان حادثات و انقلابات کا ذکر فرمایا ہے جو وقوع قیامت کے وقت رونما ہوں گے، نیز ان انسانوں کا انجام بیان کیا ہے جنہوں نے دنیا میں اپنے رب سے سرکشی کی تھی۔ فرمایا کہ مخلوق کے درمیان فیصلے کا دن، اللہ کی جانب سے سب کے لئے مقرر ہے، اس دن اللہ کے وعدے کے مطابق سب اپنے اعمال کا ثواب اور عقاب پائیں گے۔