سورة النبأ - آیت 15

لِّنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تاکہ ہم اس سے دانہ اور سبزہ نکالیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(15) تاکہ اس کے ذریعہ گیہوں، جو، باجرہ، چاول اور دیگر دانے نکالیں جنہیں انسان کھاتے ہیں اور ان پودوں کو نکالیں جنہیں ان کے مویشی کھاتے ہیں۔