سورة المرسلات - آیت 41
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک متقی (ف 1) لوگ چھاؤں اور چشموں میں ہونگے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(41) قرآن کریم اپنے معہود طریقے کے مطابق جھٹلانے والے کافروں کا انجام بیان کرنے کے بعد، اب اللہ سے ڈرنے والوں کا ذکر کر رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جو لوگ اللہ کی گرفت سے ڈرتے ہوئے، فرائض کو ادا کرتے ہیں اور گناہوں سے اجتناب کرتے ہیں وہ گھنے درختوں کے سائے میں ہوں گے اور ان درختوں کے درمیان سے نہریں جاری ہوں گی ۔