سورة المرسلات - آیت 31
لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جو نہ گھن کی چاؤں ہے اور نہ آگ کی لپیٹ سے کچھ بچاؤ کرتا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(31)وہ سایہ کسی درخت یا دیوار کے سائے کے مانند نہیں ہوگا جو آدمی کو دھوپ کی تمازت سے بچاتا ہے، اس لئے وہ جہنمی کو آگ کی تپش سے نہیں بچائے گا۔