سورة المرسلات - آیت 24
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس دن جھٹلانے والوں کو خرابی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(24)اس لئے ہلاکت و بربادی ہے ان مجرمین کے لئے جو اللہ کے قادر مطلق اور علام الغیوب ہونے کا انکار کرتے ہیں، یا اس بارے میں شبہ کرتے ہیں کہ وہ مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔