سورة المرسلات - آیت 5

فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھران فرشتوں کی قسم جو نصیحت اتارلاتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(5)الملقیات“ سے مراد وہ فرشتے ہیں جو اللہ کی اس وحی کو انبیائے کرام تک پہنچاتے ہیں، جن سے مقصود انسانوں کے لئے دین حق کی وضاحت کر دینی ہوتی ہے ۔