سورة المرسلات - آیت 1
وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
قسم ہے ان ہواؤں کی جو چھوڑی گئی ہیں بڑی نرمی سے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(1) جمہور مفسرین کا قول ہے کہ ” ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا Ĭ “ سے مراد ” خوشگوار ہوا“ ہے بعض نے کہا ہے کہ اس سے مراد ” فرشتے“ ہیں اور بعض نے ” انبیاء“ مراد لیا ہے پہلے قول کے مطابق اللہ تعالیٰ نے ان ہواؤں کی قسم کھائی ہے، جنہیں اللہ دنیا میں اپنے بعض اوامر نافذ کرنے کے لئے بھیجتا ہے، دوسرے قول کے مطابق ان فرشتوں کی قسم کھائی ہے جو وحی الٰہی اور دیگر اوامرونواہی کے ساتھ دنیا میں بھیجے جاتے ہیں اور تیسرے قول کے مطابق اللہ تعالیٰ نے ان رسولوں کی قسم کھائی ہے جنہیں وہ اپنے بندوں کے پاس پیغام رسانی کے لئے بھیجتا ہے۔ ” عرفا“ کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کار خیر کے لئے بھیجتا ہے یا مفہوم یہ ہے کہ اللہ انہیں پے در پے بھیجتا ہے۔