سورة الإنسان - آیت 31
يُدْخِلُ مَن يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ ۚ وَالظَّالِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرے اور جو ظالم ہیں ان کے لئے دکھ (ف 2) دینے والا عذاب تیار کیا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(31) مذکورہ بالا بات کی مزید تاکید کے طور پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کردیتا ہے اس کی مشیئت میں کوئی دخل انداز نہیں ہوسکتا۔ اور ظالموں کے لئے اس نے درد ناک عذاب تیار کیا ہے، اس کے فیصلوں کو کوئی نہیں بدل سکتا اس لئے بندوں کو چاہئے کہ وہ اپنے رب سے اس کی رحمت کا سوال کریں، اس سے خیر کی توفیق، اور آخرت کے عذاب سے نجات مانگیں ۔وباللہ التوفیق۔