سورة الإنسان - آیت 12
وَجَزَاهُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور باغ اور ریشمی لباس انہیں ان کے صبر کا بدلہ دیا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12)اور چونکہ وہ صبر و استقلال کے ساتھ اللہ کی بندگی کرتے رہے، گناہوں سے پرہیز کرتے رہے، دعوت الی اللہ کا کام کرتے رہے اور اس راہ کی اذیتوں کو برداشت کرتے رہے، اس لئے اللہ تعالیٰ انہیں جنت دے گا اور پہننے کے لئے ریشم کے کپڑے دے گا، جسے انہوں نے دنیا میں اللہ کا حکم مانتے ہوئے نہیں پہنا تھا۔