سورة الإنسان - آیت 9

إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ہم جو تمہیں کھلاتے ہیں تو محض اللہ کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے نہ ہم تم سے بدلہ چاہتے ہیں اور نہ (ف 1) شکر گزاری

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس دوسرے مفہوم کی تائید اس کے بعد والی آیت (9) سے ہوتی ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نے کھانا کھلانے والوں کی بات نقل کی ہے کہ وہ جنہیں کھانا کھلاتے ہیں ان سے کہہ دیتے ہیں کہ ہم تو صرف اللہ کی رضا کے حصول کے لئے تمہیں کھانا کھلا رہے ہیں، ہم کو تم سے اس کا نہ کوئی بدلہ چاہئے اور نہ اس کے لئے ہم یہ چاہتے ہیں کہ تم ہماری تعریف کرتے پھرو۔