سورة الإنسان - آیت 8
وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور باوجود احتیاج خدا کی محبت فقر اور یتیم قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(8)اور وہ مسکین یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے تھے باوجودیکہ ان کے پاس کھانا کم ہوتا تھا یا مفہوم یہ ہے کہ وہ اللہ کی رضا اور اس کی محبت حاصل کرنے کے لئے مسکین، یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے تھے۔