سورة الإنسان - آیت 7
يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اپنی نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی پھیل پڑے گی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(7) اہل جنت کو یہ نعمت ہائے بے بہا اس سبب سے ملیں گی کہ وہ جن اعمال صالحہ کو اپنے اوپر واجب کرلیتے تھے انہیں ضرور پورا کرتے تھے اور یہ دلیل ہے اس بات کی کہ وہ اللہ کی جانب سے واجب کردہ اعمال صالحہ کو بدرجہ اولی پورا کرتے تھے اور اس دن کے عذاب سے ڈرتے تھے جس کا شر زمین و آسمان کو بھر دے گا اور اسی خوف کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے ہر اس برے عمل سے کنارہ کشی کرلی تھی جو قیامت کے دن عذاب کا سبب بنتا۔