سورة القيامة - آیت 33

ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰ أَهْلِهِ يَتَمَطَّىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر اکڑتا (ف 1) ہوا اپنے گھر کو چلا گیا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(33)اور ان تمام گناہوں کے ارتکاب کے باوجود اس کا دل مطمئن رہا اور اللہ سے ڈر کر کبھی تو بہ کی نہیں سوچی، بلکہ استکبار کے ساتھ اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کے پاس چلا گیا۔