سورة القيامة - آیت 24
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور کتنے منہ اس دن اداس (ف 1) ہونگے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(24) اور جو لوگ دنیا اور اس کی عارضی لذتوں کو جنت اور اس کی دائمی خوشیوں پر ترجیح دیتے ہیں، قیامت کے دن ان کے چہرے غم والم کے مارے نہایت بے رونق اور اداس ہوں گے، ان پر کرب و اذیت کے سبب سیاہی چھائی ہوگی۔