سورة القيامة - آیت 16

لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور تو قرآن پڑھنے میں اپنی زبان تیزنہ چلا نہ اس طرح کہ اس کے ساتھ شتابی کرلے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(16) بخاری و مسلم نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) پر جب وحی نازل ہوتی تو آپ ہونٹ ہلانے لگتے آپ سے کہا گیا کہ آیتوں کو یاد کرنے کے لئے اپنی زبان نہ ہلائیں۔