سورة القيامة - آیت 15

وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اگرچہ وہ اپنے بہانے بنایا کرے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(15)حسن بصری نے اس کی تفسیر یہ بیان کی ہے کہ اس دن ہر آدمی اپنے عیوب و نقائص سے خوب واقف ہوگا، اگرچہ عذاب سے بچاؤ کی ناکام کوشش میں جھوٹے اعذار پیش کرے گا لیکن اس کا کوئی فائدہ اسے نہیں پہنچے گا۔