سورة القيامة - آیت 12

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس دن تیرے رب کی طرف ٹھہرنے کی جگہ ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12) اب تو سبھی رب العالمین کے سامنے کھڑے ہیں اور اپنے بارے میں اس کے فیصلے کے منتظر ہیں کہ جنت کا فیصلہ ہوتا ہے یا جہنم کا۔