سورة القيامة - آیت 6
يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہے ؟۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6) بعث بعد الموت اور قیامت کا منکر بطور استہزاء پوچھتا ہے کہ قیامت کب آئے گی، اس لئے کہ وہ وقوع قیامت کو بعید از عقل بات سمجھتا ہے۔