سورة القيامة - آیت 1

لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

میں قیامت (ف 1) کے دن کی قسم کھاتا ہوں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(1)آیات (1/2) کی ابتدا میں موجود ” لا“ کے بارے میں بہت سے مفسرین نے لکھا ہے کہ یہ زائد ہے، اور ” ﴿ لَا أُقْسِمُ Ĭ “ کا معنی ’ اقسم“ بتایا ہے بعض مفسرین نے کہا ہے کہ یہ ” لا“ زائد نہیں ہے، بلکہ نفی کے معنی میں ہے اور اس کے ذریعہ مشرکین کے ” بعث بعد الموت“ کے بارے میں غلط عقیدے کی نفی کی گئی ہے اور آیت کا مفہوم یہ ہے کہ بات ویسی نہیں ہے جیسی مشرکین کہتے ہیں کہ بعث بعد الموت اور قیامت کے دن کے جزا و سزا کا تصور صحیح نہیں ہے۔ میں بعث بعد الموت کے عقیدے کے صحیح ہونے پر قیامت کے دن کی قسم کھاتا ہوں۔