سورة المدثر - آیت 18

إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس نے قرآن کی نسبت سوچا اور اندازہ کیا کہ (کیسا کلام ہے)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(18)ولید بن مغیرہ کے لئے اوپر جس وعید کا بیان ہوا ہے، اسی کا سبب بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس نے بڑا غور و فکر کیا۔