سورة المدثر - آیت 6
وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور زیادہ عوض لینے کے لئے احسان نہ کر
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(6)اور لوگوں کے ساتھ دینی یا دنیوی احسان کر کے اسے جتائیے نہیں اور آپ کے دل میں یہ بات نہ آئے کہ آپ نے فلاں پر بڑا احسان کیا ہے، بلکہ جتنا ہو سکے بھلائی کئے جائیے اور اسے بھول جائیے اور اس کے اجر و ثواب کی امید اللہ رب العالمین سے رکھے، گویا آپ کا حال ایسا ہو کہ جس پر احسان کیا ہے اور جس پر نہیں کیا ہے دونوں ہی آپ کی نظر میں برابر ہوں۔ بعض مفسرین نے ﴿وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ Ĭ کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ کسی کو کوئی چیز اس نیت سے نہ دیجیے کہ وہ آپ کو اس کے بدلے اس سے زیادہ دے۔ اس اعتبار سے یہ حکم نبی کریم (ﷺ) کے ساتھ خاص ہوگا۔