سورة المزمل - آیت 19

إِنَّ هَٰذِهِ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ تو نصیحت ہے سو جو کوئی چاہے اپنے رب کی طرف راہ پکڑے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(19)اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آیت(19)میں فرمایا کہ آیتیں جن میں قیامت کے دن کے وعید شدید کی خبر دی گئی ہے، باعث عبرت و موعظت ہیں، اس لئے جو شخص قیامت کے دن کے عذاب سے نجات چاہتا ہے وہ شرک و معاصی سے تائب ہو کر اللہ پر ایمان لائے اور عمل صالح کرے۔