سورة المزمل - آیت 16

فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْنَاهُ أَخْذًا وَبِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو فرعون نے رسول کی نافرمانی کی ۔ (ف 2) سو ہم نے اسے سخت پکڑ میں دھرپکڑا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(16)اور فرعون نے ان کی بات نہیں مانی تھی، تو ہم نے فرعون اور فرعونیوں کی بڑی سخت گرفت کی تھی اور ان تمام کو سمندر میں ڈبو دیا تھا۔