سورة المزمل - آیت 14
يَوْمَ تَرْجُفُ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِيبًا مَّهِيلًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جس دن زمین اور پہاڑ کا نپیں گے اور پہاڑ ریت کے بھربھرے ٹیلے ہوجائیں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(14)اور ان کا یہ انجام اس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑپوری شدت کے ساتھ ہلنے لگیں گے اور پہاڑ ریت کے تودے بن کرپانی کی طرح بہہ پڑیں گے۔