سورة المزمل - آیت 3
نِّصْفَهُ أَوِ انقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
آدھی رات یا تھوڑا اس سے کم کر۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(3)لیکن ﴿نِّصْفَهُ أَوِ انقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا Ĭ میں تشریح کردی گئی ہے کہ آدھی رات تک نماز پڑھیئے، یا اس سے تھوڑا سا کم وقت یعنی تہائی رات تک یا آپ اگر چاہیں تو دو تہائی رات تک نماز پڑھئے مقصود یہ ہے کہ آپ (ﷺ) کو اختیار دیا گیا کہ یا تو آدھی رات تک نماز پڑھئے یا اس سے زیادہ یا اس سے کم۔