سورة الجن - آیت 24

حَتَّىٰ إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًا وَأَقَلُّ عَدَدًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہاں تک کہ جب اسے دکھیں گے جس کا ان سے وعدہ ہوا ہے ۔ تب جانیں گے کہ کس کی مددکمزور اور کون شمار میں کمتر ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(24)اہل جہنم قیامت کے دن جب اللہ کے وعدہ کے مطابق عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے، اس وقت انہیں خودمعلوم ہوجائے گا کہ مددگاروں کے اعتبار سے کون لوگ زیادہ کمزور ہیں اور کن کے مددگاروں کی تعداد زیادہ کم ہے، محمد اور ان کے اہل ایمان صحابہ کرام کی یا مشرکین مکہ کی جو زندگی بھر اللہ اور اس کے رسولوں کو جھٹلاتے رہے۔