سورة الجن - آیت 21
قُلْ إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
تو کہہ میں تمہارے لئے برائی اور بھلائی (یعنی دکھ سکھ) کا اختیار نہیں رکھتا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(21)اے میرے نبی ! آپ کفار قریش سے یہ بھی کہہ دیجیے کہ میں نے تمہیں نقصان پہنچانےپر قادر ہوں، نہ ہی میں تمہیں راہ راست پر لا سکتا ہوں، ایسی قدرت تو صرف اللہ کو حاصل ہے، اس لئے تم لوگ مجھ سے جلد عذاب لگانے کا مطالبہ نہ کرو۔