سورة الجن - آیت 14
وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ ۖ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَٰئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور یہ کہ بعض ہم میں مسلمان ہیں اور بعض ظالم ہیں ۔ سو جو کوئی مسلمان ہوا ۔ یہ وہی ہیں جنہوں نے نیکی کا قصد کیا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(14) جنوں نے اپنی قوم کے افراد کے بارے میں دوبارہ یہ بات کہی کہ ہم میں سے بعض مسلمان ہوگئے ہیں اور بعض اب تک جادہ اسلام سے دور ہیں انہوں نے نبی کریم (ﷺ) کی دعوت کو قبول نہیں کی ہے پس جن لوگوں نے اسلام کو قبول کر لیا ہے اور اپنی گردن اللہ کے لئے جھکا دی ہے وہ اس راہ حق پر گامزن ہوگئے ہیں جو انہیں جنت اور اس کی نعمتوں تک پہنچا دے گا۔