سورة الجن - آیت 4
وَأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى اللَّهِ شَطَطًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور یہ کہ ہم میں بیوقوف جن اللہ کی نسبت جھوٹ کہا کرتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(4)نیز کہنے لگے کہ ہم میں سے جو نادان افراد ہمیں گمراہ کرتے تھے، وہی یہود و نصاری اور مشرکین کی بات مانتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے بارے میں یہ جھوٹ بات کرتے تھے کہ اس کی بیوی اور اولاد ہے ۔