سورة الجن - آیت 2

يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ ۖ وَلَن نُّشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ بھلائی کی طرف راہ دکھاتا ہے سو ہم اس پر ایمان لائے اور ہم ہرگز اپنے رب کا کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2)جو سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے، اس لئے ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں اور اب ہم اپنے رب کے ساتھ کسی دوسرے کو شریک نہیں بنائیں گے۔