سورة نوح - آیت 24
وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا ۖ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور انہوں نے بہتوں کو گمراہ کیا اور اے خدا تو ظالموں کے لئے سوائے گمراہی کے اور کچھ نہ بڑھا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(24)ان مالداروں اور عیش پرستوں نے اپنی اس گمراہ کن دعوت کے ذریعہ بہتوں کو گمراہ کیا ہے نوح (علیہ السلام) نے اپنی قوم کی سرکشی، ان کا طغیان اور ان کا کفر و شرک اللہ کے سامنےبیان کرنے کے بعد، ان پر بد دعا بھیج دی اور کہا اے میرے رب ! اب ان ظالموں کو تو مزید گمراہ کر دے، اس لئے کہ صالح و تقویٰ کی قابلیت ان کے اندر سے معدوم ہوچکی ہے۔