سورة نوح - آیت 18

ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر تمہیں زمین میں لوٹائیگا اور (پھر) تم کو باہر نکالے گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(18)پھر مر جاتے ہو تو اسی میں دفن کردیئے جاتے ہو اور جب قیامت آئے گی تو اللہ تعالیٰ تمہیں زندہ کر کے دوبارہ اسی مٹی سے باہر نکالے گا۔