سورة نوح - آیت 15
أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ کیونکر اللہ نے اوپر تلے سات آسمان (ف 1) بنائے ؟۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(15) نوح (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ کی عظمت و کبریائی پر ارض و سماوات اور شمس و قمر کی تخلیق سے استدلال کرتے ہوئے کہا، لوگو ! کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح آسمانوں کو ایک دوسرے کے اوپر قبہ کے مانند پیدا کیا ہے حسن بصری کا قول ہے کہ اللہ نے سات آسمانوں کو سات زمینوں کے اوپر پیدا کیا ہے ہر دو آسمان اور ہر دو زمین کے درمیان مخلوق ہے اور وہاں اللہ کا حکم نافذ ہے۔