سورة نوح - آیت 13
مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تمہیں کیا ہوا کہ تم اللہ کی بڑائی کا یقین نہیں رکھتے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(13) نوح (علیہ السلام) نے جب دیکھا کہ ان تمام نصیحتوں کا ان کی قوم پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑ رہا ہے تو انداز سخن بدلتے ہوئے کہا کہ تم کتنے خراب لوگ ہو کہ تمہارے دلوں میں اللہ کی عظمت و قدرت اور اس کی کبریائی کا کوئی اثر نہیں ہے۔