سورة نوح - آیت 9

ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر میں نے انہیں علانیہ کہا ! اور چھپ کر بھی کہا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9)میں نے ان کے ساتھ دعوت کے مختلف اسالیب اختیار کئے، کبھی سب کو اکٹھا کر کے اپنی دعوت کا اعلان کیا اور کبھی ایک ایک سے مل کر خفیہ انداز میں ان کے سامنے اپنی دعوت رکھی۔