سورة نوح - آیت 6

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو میرے بلانے سے تو وہ اور بھی زیادہ بھاگے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(6)لیکن وہ حق سے دور ہی ہوتے گئے اور میری دعوت حق کا ان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔