سورة المعارج - آیت 38

أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا ہر شخص ان میں سے یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت کے باغ میں داخل ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(38) مشرکین مکہ مسلمانوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتے تھے کہ اگر یہ لوگ جنت میں جائیں گے تو ہم ضرور جنت میں جائیں گے، اسی کی تردید کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا ان میں سے ہر ایک شخص لالچ کرتا ہے کہ وہ نعمتوں والی جنت میں جائیں گے؟