سورة المعارج - آیت 29

وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت رکھتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(29)وہ لوگ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، یعنی زنا اور لواطت سے بچتے ہیں اور شوہر و بیوی اور اپنی لونڈی کے سوا کسی کے سامنے اپنی شرمگاہ نہیں کھولتے۔