سورة المعارج - آیت 24
وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور وہ جن کے مالوں میں حصہ مقرر ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(24/25) ان کے مال میں اللہ نے مانگنے والوں اور محروموں کا جو حق مقرر کیا ہے، اسے بطیب خاطر ادا کرتے ہیں۔