سورة المعارج - آیت 19
إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک آدمی جی کا کچا پیدا کیا گیا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(19/20/21) انسان طبعی طور پر ایسا پیدا کیا گیا ہے کہ جب اسے کوئی بھاری مصیبت لاحق ہوتی ہے تو دامن صبر اس کے ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے واویلا کرنے لگتا ہے اور انتہائی بے چینی اور اضطراب کا اظہار کرنے لگتا ہے اور جب اللہ کی جانب سے مال و دولت سے نوازا جاتا ہے تو پر لے درجے کا بخیل بن جاتا ہے، اپنے اوپر اللہ کے احسانات کو بھول جاتا ہے اور اپنوں اور غیروں پر اس میں سے ایک پیسہ خرچ کرنے کے تصور سے اس کی جان نکلنے لگتی ہے۔