سورة المعارج - آیت 15

كَلَّا ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ہرگز نہ چھوٹے گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(15) لیکن اس دن نہ کوئی رشتہ داری کام دے گی اور نہ ہی کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا، ہر آدمی کے پاس صرف اس کا اچھا یا برا عمل ہوگا اور اس کے نتائج کا اسے سامنا ہوگا اور وہ آگ ہوگی جس کا مجرموں سے وعدہ کیا گیا تھا، اس کے شدید ترین انگارے ہوں گے۔