سورة المعارج - آیت 6
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ اسے دور دیکھتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6)مشرکین چونکہ یوم آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، اس لئے بعث بعد الموت اور قیامت کے دن کے عذاب کو اپنی بدبختی کی وجہ سے بہت دور سمجھتے ہیں۔