سورة المعارج - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

سورۃ المعارج مکی ہے، اس میں چوالیس آیتیں ہیں اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ المعارج نام : آیت (٣) (من اللہ ذی المعارج) سے ماخوذ ہے۔ اسے سورۃ ” سائل سائل“ بھی کہا جاتا ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت بالاتفاق مکی ہے۔ ابن عباس (رض) اور ابن زبیر (رض) سے یہی مروی ہے۔