سورة الحاقة - آیت 49

وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہمیں معلوم ہے کہ بےشک تم میں اس کے جھٹلانے والے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (49)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگو ! ہمیں پوری خبر ہے کہ تم میں سے بعض لوگ دنیاوی فائدے کی خاطر اور خواہش نفس کی پیروی میں اس قرآن کی تکذیب کرتے ہیں۔