سورة الحاقة - آیت 43

تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ جہان کے رب کا اتارا ہوا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(43)مشرکین مکہ کے شبہات کی تردید کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے بطور تاکید فرمایا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قرآن رب العالمین کا کلام ہے یہ کسی انسان کا کلام نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کلام کی عظمت اس کا جلال اور دل و دماغ پر پڑنے والا اس کا غیر معمولی اثر اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس کا متکلم وہ اللہ ہے جو عظمت و جلال اور کبریائی والا ہے۔