سورة الحاقة - آیت 41

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں ۔ تم تھوڑا ایمان لاتے ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(41) یہ کسی شاعر کا کلام نہیں ہے جیسا کہ تم لوگوں میں جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہو حقیقت یہ ہے کہ تم دولت ایمان سے محروم ہو اگر تم مؤمن ہوتے اور نبی کریم (ﷺ) کے اوصاف و اخلاق میں غور و فکر کرتے تو تمہارے لئے روشن آفتاب کی طرح یہ بات واضح ہوجاتی کہ وہ واقعی اللہ کے رسول ہیں اور جو قرآن لے کر وہ مبعوث ہوئے ہیں وہ کلام الٰہی ہے۔