سورة الحاقة - آیت 23
قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس کے میوے جھک رہے ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(23)اسی جنت کے پھل ہر حال میں اس سے قریب ہوں گے، وہ جب بھی ان میں سے کوئی پھل کھانا چاہے گا اس کے قریب آجائے گا اور ان سے بطور عزت افزائی کہا جائے گا کہ تم سب خوش و خرم رہو اور جو چاہو کھاؤ اور جو چاہوپیو۔